Manifesto 16 Urdu

مینی فیسٹو  16             

  1.   ایک نئی دنیا کی تعمیر ممکن ہے ۔ایک ایسی دنیا جو رنگ و نسل کے تعصبات سے آزاد ہو۔ جہاں قدرتی ماحول کا تحفظ کیا جائے ۔ جہاں تحمل اور بردباری ہو۔ جہاں ہر ذی روح کو عزت و تکریم حاصل ہو۔ ایک ایسی دنیا جہاں سب کی تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھیں اور جو ہمیں اپنے مستقبل کو تعمیر کرنے کا ہنر سکھائے۔ 
  2. ہمارا حق ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرہ میں رہیں جو انصاف کے اصولوں پر قائم ہو. ہر وہ تحریک جو معاشرہ میں انصاف اور برابری کے اصولوں کو قائم کرنے کی خواہاں ہے، اسے رحم دلی اور ہمدردی کے جذبات کو اپنانا ہوگا۔   
  3. ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام تمام انسانوں کو برابری اور عزت کا مقام دے۔ ایسا تعلیمی نظام جو برطانیہ کے نوآبادیاتی نظام کی تباہ کاریوں کے بارے میں پڑھائے۔ہم ایسی تعلیم چاہتے ہیں جو عام آدمی کے کردار کو سراہے جو معاشرہ میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمیں دولت مشترکہ سے آئے ہوئے شہریوں اور دوسرے مہاجرین کے کردار کو سراہنا ہوگا  جنہوں نے دوسری عالمی جنگ میں تباہ شدہ برطانیہ کی تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈالا۔                      
  4. ہم ایک ایسے نظام کا مطالبہ کرتے ہیں جو معاشرہ میں جاری بنیادی سطح پر ہونے والے کاموں کو بھی حقیقی سماجی تبدیلی لانے میں کارگر سمجھے۔ 
  5. معاشرہ میں تنوع نہ صرف بامعنی ہونا چاہیے بلکہ مددگار بھی، خصوصا اقلیتوں کے لئے۔ ہماری سیاست ، ہمارے ذرائع ابلاغ اور ہمارے سماج کو ہر طبقہ کی نمائندگی کرنی چاہیے تاکہ کوئی بھی طبقہ خود کو سماج سے کٹا ہوا یا دوسروں سے دبا ہوا محسوس نہ کرے۔ 
  6. ایسی زبان یا الفاظ جو لوگوں میں تقسیم پیدا کریں، جانبداری کا مظاہرہ کریں یا ان کی تحقیر کا باعث بنیں، ایسی زبان کو کاروبار زندگی، سیاست اور معاشرت سے ختم کیا جانا چاہئے۔  
  7. اگر ہم اپنے معاشرہ میں برابری کے نظام کو نافذ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انصاف کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا پڑے گا.       
  8. ہمارا عدالتی نظام، انصاف اور غیرجانبداری کی بنیادوں پر استوار ہونا چاہیے، نہ کہ ایسا نظام جو طاقتوروں اور دولتمندوں کا سہولت کار ہو۔ 
  9. ہمیں اس سے انکار نہیں کہ نسلی تعصب ہمارے سماج میں موجود ہے .اس لیے ہمیں اس تعصب کا مقابلہ کرنا ہے. نسلی تعصب اور جانبداری کی روایات سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے. 

↑ return to top